نصیر آباد: نصیرآباد پولیس کی بروقت کاروائی ایس ایچ او صدر پنھل خان جمالی اور ایڈیشنل ایس ایچ او نور محمد بگٹی نے اپنی جا ن کی پرواہ کیئے بغیر ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کے قاتلانہ حملے میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کر کے ان سے اسلحہ بر آمد کر لیا
ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس آفیسران و اہلکاران کی بروقت کاروائی پر انہیں اپریسیشن لیٹر دینے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نصیراباد عبدالنبی مگسی جب آپنے آفس کام میں مصروف تھے کہ دفتر میں گھس کر ملازم نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالنبی مگسی شدید زخمی ہو گئے ملزمان موقع واردا ت سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی پنھل خان جمالی، ایڈیشنل نور محمد بگٹی، سی آئی اے نصیراباد کے محمد اکبر لہڑی، 15 مدد گار سینٹر کے محمد ابراہیم مری، ہیڈ کانسٹیبل حضور بخش، کانسٹیبلان علی نواز، محمد ندیم پیچوہا، نبی داد، لیاقت سولنگی اور ساجد علی نے ملزمان کا تعاقب کیا ملزمان مین بازار میں داخل ہونے سے قبل ہی پولیس کے آفیسران اور اہلکاران نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرملزمان عبدالرحمان اور آفتاب کوگرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل بھی بر آمد کر لیا ہے واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ صدر پولیس تھانہ پہنچ گئے جہاں ایس ایچ او سٹی غلام علی کنڈرانی بلوچ، ایس ایچ او صدر پنھل خان جمالی نے واقعہ سے متعلق آگاہی فراہم کی واقعہ سے متعلق مزید تفتیش و تحقیقات سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کررہی ہے عوامی حلقو ں نے نصیر آباد پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔