ملازمین اپنی ماہانہ تنخواہیں کی حصول کیلئے ملازمین سراپا احتجاج ہیں کوئٹہ سبی ہرنائی قلات ژوب لورالائی میں آج مظاہرے ہونگے ، خان زمان
کوئٹہ: کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت اندرون صوبہ متعدد میونسپل کمیٹیاں تنخواہوں پنشن اور کنٹریکٹ ملازمین اور عارضی عملہ صفائی کے ورکرز دو پا تین ماہ سے تنخواہوں پنشن و دیگر واجبات سے محروم بلوچستان لیبر فیڈریشن نے آج کوئٹہ و دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کی کا دے دی ہے ۔ آ ج کوئٹہ سبی ہرنائی قلات ژوب لورالائی و دیگر شہروں میں مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے شدید احتجاج کیا جائے گا دوسری جانب بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی ذپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد جوائنٹ سیکرٹری حاجی سیف اللہ ترین منظور احمد فضل محمد یوسفزئی ظفر خان رند ملک وحید کاسی عارف خان نچاری دین محمد محمد حسنی سیکرٹری نشر وا شاعت عابد بٹ نے میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کمیٹیوں کے مزدوروں و ملازمین کو دو تا تین ماہ کی تنخواہوں پنشن و دیگر واجبات کی عدم ادائیگی اوران اداروں کے عملہ صفائی کے ڈیلی ویجز ملازمین کوکئی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پرسخت برحمی کا اظہارکیا ہے انہوں نیکہا کہ تعجب کی بات ہے اداروںکا نظام چلانے والا محنت کش طبقہ اور ملازمین کو اپنی تنخواہوں کیلئے رونا پڑتا ہے ۔ غریب ملازمین کیبچے فاقوں کا شکا رہیں کوئی سننے والا نہیں مزدور رہنمائوں نے کہا کہ نا اہل اور کرپشن میں ملوث انتظامی افسران نے محکموں کو تباہی سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔محکمہ فنانس کے حکام فنڈز کی ادائیگی کیلئے کمیشن کی خاطر فائیلیں غائب کردیتے ہیں جس کی جہ سے صورتحال مزید گھمبیر ہورہی ہے آج بھی کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت سبی قلات ژوب لورالائی ہرنائی اوستہ محمد اور دیگر میونسپل کمیٹیوں کے مزدور و ملازمین تنخواہوں اور ریٹائرڈ عملہ پنشن سے محروم ہیں اور غلط حکومتی اور یوروکریسی کے فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں دیگر پبلک سیکٹر کے محکموں میں صورتحال ٹھیک نہیں تمام ادارے مفلوج ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان لیبر فیڈریشن نے ہدایت دی ہے کہ نا انصافی اور مسائل حل نہ ہونے کیخلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔ کوئٹہ میں احتجاجی ریلی کی قیادت حضرت خان منظور احمد عابد بٹ و دیگر رہنما کریں گے ۔ مزدور رہنمائوں نے کہا کہ ملازمین کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں اور ملازمین کے بچے فاقہ کشی سے دوچار ہوجائیں ایسی پالیسیاں اور اقدامات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن نے موجودہ اور سابقہ حکومتوں سے اداروں کو تباہی سے دور چار کرنیوالوں کے فوری احتساب کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میرو پولیٹو کارپوریشن کو ٹھکیدار کے حوالے کرکے مزید تباہی سے دوچر کرنے کی پالیسیوں کیخلاف ہر فورم پرآواز بلند کی جائے گی علہ صفائی سے اوور ٹائم کام لیا جاتا ہے واجبات کیوں ادا نہیں ہوتے شروں کو صاف رکھنے کیلئے عارضی ملازمین رھکے جاتی ہیں انھیں دو تاتین ماہ کی تنخواہوں کے فنڈز کیوں روکے جا رہے ہیں ان تمام نا انصافیوں کیخلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کام چھوڑ احتجاج کی کال دیجائے گی ۔