کراچی،جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: کوئٹہ کے شہری کی رجسٹرڈ گاڑی کسٹم افسر کراچی میں جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا استعمال کرتے ہوئے درخشاں پولیس اہلکار گرفتار ہوگیا،شہری نے ڈیفینس میں اپنے گاڑی دیکتھے ہی مددگار پولیس کو اطلاع کردی،مقامی پولیس زرائع کے مطابق کسٹم افسر صلاح الدین وزیر نے کوئٹہ کے شہری سے گاڑی نان کسٹم قرار دے کر اپنے بالا افسران کی ملی بھگت سے ڈیفنس میں گزشتہ کئی ماہ سے جعلی سرکاری نمبر لگا کر اپنے دوستوں کو استعمال میں دی ہوئی تھی،کوئٹہ کے شہری کو علم ہوا کہ اس کی گاڑی ڈیفنس کے مختلف خیابان میں خواتین کے زیر استعمال دی گئی ہے، اطلاع پر اپنی گاڑی کی تلاش شروع کردی، متاثرہ شخص نے اپنی گاڑی ڈیفنس میں خواتین کے زیر استعمال دیکھتے ہی پندرہ مددگار پولیس کو اطلاع کردی، پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی گاڑی میں سوار خواتین نے کسٹم کے ایس پی ایس صلاح الدین وزیر کو جائے وقوعہ پر بلوایا ،پولیس نے جعلی سرکاری نمبر پر سمیت کسٹم افسر کو درخشاں تھانے کے حوالے کردیا۔##/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.