ٹاسک فورس ان ممالک کو بلیک لسٹ کرکے اپنے غیرجانبدار ہونے کا ثبوت دے جو کالے دھن کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جو ممالک میں ترقی پذیرممالک سے لوٹا گیا پیسہ منتقل کرنے کی سہولتیں دیتے ہیں اور جن ملکوں میں جعلی کمپنیوں کے ذریعے کالے دھن سے جائیدادیں خریدنا اور کاروبار کرنے کو جائزقراردیا جاتا ہے،ماہرین کا ٹاسک فورس کے فیصلوں پر ردعمل
پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے، جوکہ دہشت گردی کی مالی معاونت پر ناکافی کنٹرول رکھنے والے ممالک کی فہرست ہے جبکہ پاکستان کو 34 ایکشن پوائنٹس میں سے صرف 2 اہداف میں ناکامی کے سبب گرے لسٹ میں برقرار رکھتے ہوئے ملک کے مالیاتی نظام میں باقی ماندہ خامیوں کو جلد از جلد دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے. عالمی امور کے ماہرین نے ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاسک فورس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ایف اے ٹی ایف ان ممالک کو بلیک لسٹ کرکے اپنے غیرجانبدار ہونے کا ثبوت دے جو کالے دھن کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جو ممالک میں ترقی پذیرممالک سے لوٹا گیا پیسہ منتقل کرنے کی سہولتیں دیتے ہیں اور جن ملکوں میں جعلی کمپنیوں کے ذریعے کالے دھن سے جائیدادیں خریدنا اور کاروبار کرنے کو جائزقراردیا جاتا ہے پیرس میں قائم عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے ادارے نے اپنے ہائبرڈ پلانری سیشن کے اختتامی اجلاس میں مالیاتی جرائم سے لڑنے کے لیے پاکستان کے بین الاقوامی وعدوں پر مضبوط پیش رفت کو سراہا ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے جوکہ دہشت گردی کی مالی معاونت پر ناکافی کنٹرول رکھنے والے ممالک کی فہرست ہے ایف اے ٹی ایف نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ٹی راجا کمار کو مقررہ 2 سال کی مدت کے لیے اپنا اگلا صدر مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا پاکستان کو 2018 میں اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا جس کے سبب غیر ملکی فرمز پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید محتاط ہوگئی تھیں میٹنگ میں یہ نوٹ کیا گیا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2018 کے ایکشن پلان میں شامل 27 میں سے 26 ایکشن آئٹمز اور منی لانڈرنگ پر ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کے 2021 کے ایکشن پلان کے 7 ایکشن آئٹمز مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیے ہیں جون 2018 میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اور اے پی جی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ایک اعلی سطح کا سیاسی عہد کیا تھا تاکہ ملک کے انسداد منی لانڈرنگ/دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام (سی ایف ٹی) کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق خامیوں کو دور کیا جاسکے میٹنگ میں نوٹ کیا گیا کہ جون 2018 سے پاکستان میں سیاسی سطح پر اس عہد کی مسلسل پاسداری سے ایک جامع سی ایف ٹی ایکشن پلان میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بقیہ خامیوں کو دور کرنے کے لیے جلد از جلد پیشرفت جاری رکھتیہوئے یہ ظاہر کرے کہ دہشت گردی کی مالی معاونت کی تحقیقات اور مقدمات میں اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپوں کے سینئر راہنماں اور کمانڈرز کو نشانہ بنایا جارہا ہے جون 2021 میں پاکستان کی اے جی پی 2019 باہمی تشخیصی رپورٹ میں بعد میں واضح کی گئی اضافی خامیوں کے جواب میں پاکستان نے ایک نئے ایکشن پلان کے تحت ان اسٹریٹجک خامیوں کو دور کرنے کے لیے مزید اعلی سطحی عزم ظاہرکیا جو بنیادی طور پر منی لانڈرنگ سے نمٹنے پر مرکوز ہے ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ جون 2021 کے بعد سے پاکستان نے اپنے اے ایم ایل/سی ایف ٹی نظام کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے سے پہلے 7 میں سے 6 ایکشن آئٹمز کو مکمل کر لیا ہے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کو اپنے 2021 کے ایکشن پلان میں باقی ماندہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے (منی لانڈرنگ) کی تحقیقات اور استغاثہ کی پیروی کے مثبت اور پائیدار رجحان کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنا چاہیے عہدیداران نے کہا کہ اب پاکستان کا ہدف جنوری 2023 کے آخر تک انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف 2021 کے ایکشن پلان کی مکمل تعمیل کرنا ہے پاکستان کے پاس کل 34 ایکشن پوائنٹس سمیت 2 ہم آہنگ ایکشن پلان تھے، جن میں سے 30 یا تو مکمل طور پر یا بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے تھے اے پی جی کی جانب سے منی لانڈرنگ پر 2021 کا تازہ ترین ایکشن پلان بڑی حد تک منی لانڈرنگ پر مرکوز تھا مارچ کے اختتام تک انسداد منی لانڈرنگ/ دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کی موثریت کے لیے اے پی جی کا ایکشن پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا بھی اسٹرکچرل بینچ مارک ہیحال ہی میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ 2018 کے اے ایم ایل/ سی ایف ٹی ایکشن پلان میں دہشت گردی کی مالی معاونت کی تحقیقات اور اقوام متحدہ کے نامزد کردہ دہشت گرد گروپوں کے سینئر راہنماں کے خلاف قانونی کارروائیوں کی موثریت سے متعلق بقیہ آئٹم کو مکمل کرے اور2021 کے اے ایم ایل/سی ایف ٹی ایکشن پلان کے تحت منی لانڈرنگ کی باہمی تشخیص کی رپورٹ پر پاکستان کے ایشیا پیسفک گروپ میں نشاندہی کی گئی خامیوں کو فوری طور پر دور کرے پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے نظرثانی کے عمل سے باہر نکلنے کے لیے کافی کام نہیں کیا ہے اور اس لیے ممکنہ طور پر اس گروپ کی فہرست میں شامل ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے جن کی زیادہ نگرانی کی جائے گی متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد وہ باضابطہ ردعمل جاری کرے گی ایف اے ٹی ایف کے ترجمان نے کہا کہ اس کی اندرونی بات چیت خفیہ ہے متحدہ عرب امارات کے لیے، گرے لسٹ میں شامل ہونا ایک ایسے وقت میں ایک دھچکا ہوگا جب اسے پڑوسی ملک سعودی عرب سے زیادہ مسابقت کا سامنا ہے جو اپنی مالیاتی منڈیوں میں اضافہ کر رہا ہے اور مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے فیصلے سیاسی بنیادوں پر ہورہے ہیں متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت کئی ممالک مغربی دنیا اور کے زیراثرمالیاتی اور عالمی اداروں کا نشانہ بن سکتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک روس اور یوکرین کے معاملے میں مغرب کے موقف کی حمایت نہ کرنے اور روس کی جانب جھکا رکھنے کی وجہ سے انہیں قابل تعزیرسمجھا جارہا ہے حتی کہ غیرجانبدار ممالک کے بارے میں بھی مغربی دنیا تعصب پر مبنی فیصلے کررہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭