کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 21 اپریل تک توسیع کردی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے، امیدوار اپنے متعلقہ اضلاع میں ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی اب 21 اپریل تک جمع کراسکتے ہیں، قبل ازیں 18 اپریل آخری تاریخ تھی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔