بھارت ، خاتون کو فون پر بات کرنا مہنگا پڑگیا، گٹر میں جاگِری

نئی دہلی : پڑوسی ملک بھارت میں فون پر بات کرتے ہوئے خاتون گٹر میں گِر گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں اس وقت پیش آیا جب فون پر بات کرنے والی ایک خاتون کْھلے مین ہول میں گَر گئی۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والے اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک خاتون سڑک پر چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے جبکہ ایک رکشہ اس کے آگے جا رہا ہے۔ جیسے ہی رکشہ آگے بڑھتا ہے تو سڑک کے بیچوں بیچ رکشہ کے نیچے چھپا ایک کھلا مین ہول نظر آتا ہے۔تاہم، خاتون، بظاہر فون پر اپنی گفتگو میں مصروف تھی، مین ہول کو نہیں دیکھ سکی اور اس میں گِر گئی۔خوش قسمتی سے، قریب ہی لوگ کھڑے تھے اور انہوں نے خاتون کو گِرتے دیکھ کر فوراً اسے گٹر سے باہر نکالا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.