کوئٹہ شہرکے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے آن لائن کچہری کاانعقادکیاجارہاہے کیسکو

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے آن لائن کچہری کاانعقادکیاجارہاہے اس سلسلے میں کیسکوسنٹرل آپریشن سرکل کوئٹہ کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے23مئی 2022 (بروزپیر) صبح 10 بجے سے 12بجے دن تک منعقدہوگا۔ آن لائن کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سنٹرل سرکل ٹیلی فون نمبر 0819211415 اور 0812441596 پربراہ راست صارفین کی شکایات سنیں گے۔لہٰذاکیسکوسنٹرل سرکل کوئٹہ کے وہ تمام صارفین جن میں لیاقت بازار، کینٹ،کچہری،مری آباد، بروری، گوالمنڈی، سیٹلائٹ ٹاون، کرانی،پشتون آباد، سریاب، عالم خان،شیخ ماندہ، سپیزنڈ، مہردراور کچلاک سب ڈویژن شامل ہیں وہ 23مئی (بروزپیر) صبح 10بجے سے 12 بجے دن تک براہ راست سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوسے رابطہ کریں نیز تمام صارفین مذکورہ نمبروںپر کال کرتے وقت کیسکوحکام کو اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبربھی بطور ریفرنس ضرور نوٹ کروالیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.