گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، محکمہ تعلیم
اسلام آبا:گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوا جس کے متعلق محکمہ تعلیم نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا، گرمی کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔