کوئٹہ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کاطوفانی بارشوں سے صوبے بھر میں جانی ومالی نقصانات پر افسوس کااظہار

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بدا نتظامی اور پی ڈی ایم اے کی غیر سنجیدگی وبروقت اقدامات نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر کے مضافاتی علاقوں خصوصاً سریاب روڈ، ہزارہ ٹائون ودیگر علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے شہریوں کو جانی نقصانات کے ساتھ شدید مالی نقصانات سے دوچار ہونا پڑارہاہے کرخسہ سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث امین آباد کے رہائشیوں کے مکانات گرگئے جبکہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہزارہ ٹائون بلاک نمبر1کے مکانات کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر کئی فٹ سیلابی کچرہ جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں نقل وحرکت بری طرح متاثر ہوگئی ہے بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے کو کئی مہینے سے قبل سیلابی نالے کی صورتحال کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی اور بار ہا اس مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا مگر محکمہ اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور نالے کی صفائی نہیں کی جس کی وجہ سے کئی علاقوں کے سینکڑوں مکانات متاثر ہوئے بیان میں متاثرین کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے اور ہزارہ ٹائون کے سڑکوں پر فوری صفائی وراستے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.