پاکستان کو 2025ء میں ٹرائی سیریز کی میزبانی ملنے کا امکان

کراچی:آئی سی سی کے رکن ممالک کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل سپر لیگ پر ناپسندیدگی کے اظہار کے بعد اس کی جگہ باہمی سیریز اور تین ملکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کی پلاننگ کی جا رہی ہے اوراسی سلسلے میں پاکستان کو بھی فروری 2025ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی سیریز کی میزبانی ملنے کا امکان ہے جس میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اکتوبر اور نومبر 2026ء میں بھی پاکستان کو تین ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع ملے جس میں سری لنکا کے ساتھ تیسری ٹیم کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.