اگر ڈیم نقصانات کرپشن کی وجہ سے ہوئے ہیں تو کسی کو نہیں بخشا جائے گا وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں مضمر ہے ،بلوچستان میں بھی مسائل کا حل جرگہ اور مذاکرات ہی ہیں،سب سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ عوام اور فورسز کا لہو بہانے والوں کو کچھ نہ کہا جائے،سندھ اور بلوچستان دونوں پاکستان ہیں سوشل میڈیا ایسے اقدامات کو آگے نہ بڑھائے جن سے لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوتے ہوں،70 سال میں کبھی اتنی زیادہ بارشیں نہیں ہوئی ہیں،مضبوط سے مضبوط ڈیم بھی ان بارشوں میں ٹوٹ سکتے ہیں،اگر ڈیم ٹیکنیکل وجہ سے ٹوٹے ہیں تو مسئلہ دیکھا جائے گااور اگرنقصانات کرپشن کی وجہ سے ہوئے ہیں تو کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزچیف سیکرٹری عزیز احمد عقیلی کے ہمراہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ایمرجنسی سینٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پی ڈی ایم اے دفتر کے دورے کے موقع پر نہیں بارشوں اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری عزیز احمد عقیلی اور پی ڈی ایم اے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ازالہ تو کسی صورت ممکن نہیں ہے،صوبے میں جتنے مالی نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ آسان نہیں ہے،متاثرین کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں،متاثرہ افراد کو اپنے پیر پر کھڑا کرنا سب سے بڑا امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال میں کبھی اتنی زیادہ بارشیں نہیں ہوئی ہیں،ایسے بارشوں میں مضبوط سے مضبوط ڈیم بھی ٹوٹ سکتے ہیں،اگر ڈیم ٹیکنیکل وجہ سے ٹوٹے ہیں تو مسئلہ دیکھا جائے گااور اگرنقصانات کرپشن کی وجہ سے ہوئے ہیں تو کسی کو نہیں بخشا جائے گاپچھلی حکومت میں میں ندی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تمام تجاوزات اور ندی نالوں کی صفائی پر تیزی سے کام جاری ہے، پی ڈی ایم اے کے ریلیف کی جانچ پڑتال سے متعلق ابھی اقدام نہیں لیا، تمام متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ مذاکرات دنیا میں کبھی ختم نہیں ہوتے،تمام مسائل آخر میں مذکرات پر ہی آتے ہیں،بلوچستان میں بھی مسائل کا حل جرگہ اور مذاکرات ہی ہے،سب سیمذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ عوام اور فورسز کا لہو بہانے والوں کو کچھ نہ کہا جائے،سندھ اور بلوچستان دونوں پاکستان ہیں،اس طرح کے معاملات کو روکا جانا چاہیے،سوشل میڈیا کو ایسے اقدامات کو آگے نہیں بڑھانا چاہئے، وزیر اعلی قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بارشیں چل رہی ہیں ابھی نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے،وزیر زراعت نے زراعت سے متعلق نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا تھا،غیر قانونی ہاسنگ اسکیمات پر کارروائی کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.