پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس میں میڈل نہ جیت سکے

ارشد ندیم نے جویلین تھرو کے فیصلہ کن مرحلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی،پاکستانی ایتھلیٹ نے سیزن کی بہترین تھرو 86.16میٹر کی
نیویارک:پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس میں میڈل نہ جیت سکے۔ارشد ندیم نے جویلین تھرو کے فیصلہ کن مرحلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔پاکستانی ایتھلیٹ نے 86.16میٹر کی تھرو کی، یہ ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی ہے۔اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 2 دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 88.13 میٹر تھرو کی۔اس کے قبل ارشد ندیم نے میڈل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے فائنل کے فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی تھی، ارشد ندیم نے پہلے مرحلے کی تیسری باری میں 82.05میٹر کی تھرو کی تھی۔ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کہنی کی انجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.