سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بی بی نانی بولان کے مقام پر 12 انچ پائپ لائن کا کام مکمل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بی بی نانی بولان کے مقام پر 12 انچ قطر کی پائپ لائن کا کام مکمل

سوئی گیس کے شعبہ پی این سی نے ٹرانسمیشن ٹیم کو شکارپور سے گیس کی سپلائی بحال کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا

ڈسٹری بیوشن کی ٹیمیں بھی کوئٹہ،مستونگ،قلات،پشین ،زیارت سمیت دیگر علاقوں کو مکمل گیس کی سپلائی بحال کرنے کے لئے الرٹ

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بی بی نانی بولان کے مقام پر 12 انچ قطر کی پائپ لائن کا کام مکمل ،سوئی گیس کے شعبہ پی این سی نے ٹرانسمیشن ٹیم کو شکارپور سے گیس کی سپلائی کے لئے گرین سگنل دے دیا ،ڈسٹری بیوشن کی ٹیمیں بھی الرٹ،5سے چھ گھنٹے میں گیس بحال ہوجائے گی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا ہے جسکے بعدشعبہ پی این سی نے گیس کمپنی کی ٹرانسمیشن ٹیم کو شکارپور سے گیس کی سپلائی کے لئے گرین سگنل دے دیا 5 سے 6 گھنٹے تک لائن پیکنگ میں لگ جائیں گے جسکے بعد 12 انچ قطر سےکوئٹہ،مستونگ،قلات،پشین ،زیارت سمیت دیگر علاقوں کوگیس کی سپلائی بحال ہو جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.