اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم اور وزرا کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی نے استعفوں سے متعلق آڈیو لیک پرجوڈیشنل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔