عمران خان کی نا اہلی کے خلاف ملک بھر کی طرح اوستہ محمد میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

اوستہ محمد:عمران خان کی نا اہلی کے خلاف ملک بھر کی طرح اوستہ محمد میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں پی ٹی آئی کے رہنما میر گودھا خان ہجوانی کی قیادت میں ریلی نکالی گی جو میلاد چوک پر جلسہ کیا اس سے میر گودھا خان ہجوانی اور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور وہ اس قسم کے حربے استعمال کر کے عمران خان کو نا اہل کرنا یا انہیں گرفتار کرنا اس سے پی ٹی آئی خوف زدہ نہ پہلے ہوئی اور نہ اب ہوگی اس فیصلوں سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں اور ہمارے حمایت میں لوگ آتے ہیں شمولیت کرتے ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نا مانتے ہوئے اعلی عدالتوں میں جانے کا فیصلہ کیا اور عوام کی عدالت اس فیصلے کو رجیکٹ کرے گی انہوں نے کہا کہ یہ حکمران امریکہ کے غلام ہیں ہم ایسی غلامی کو نہیں مانتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.