راولپنڈی (آن لائن)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحان اور داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیاگیا کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق ضمنی امتحان 2022کا پہلا پرچہ یکم دسمبر کو ہو گااور سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ2نومبر، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ7نومبر جبکہ 3 گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 10نومبر مقرر کی گئی ہے امتحان کے لئے تمام داخلے آن لائن بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkکے ذریعے ہوں گے داخلوں کے عمل میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبرز051-5450917اور 051-5450918یا انٹر برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں