سوراب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 3 افراد زخمی

کوئٹہ :سوراب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوراب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے 3 افراد سلمان، حاصل خان اور زبیر احمد کو کاٹ لیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا عوامی حلقوں نے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کا آئے روز بچوں اور لوگوں کو کاٹنا لمحہ فکریہ ہے انتظامیہ اس کے تدارک کے لئے فوری اقدامات کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو تلف کریں تاکہ شہری ان آوارہ کتوں کے پھرنے والے غول سے محفوظ رہ سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.