رکن صوبائی اسمبلی ثنا ء بلوچ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول خاران کا دورہ

خاران رکن صوبائی اسمبلی ثنا ء بلوچ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول خاران کا دورہ کیا اس موقع پر سکول کے بچیوں نے ثنا بلوچ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

سکول کے ہیڈ مسٹریس نے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کو اسکول کے مسائل سے آگاہ کیا ۔اس دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز خان مسکانزئی بھی موجود تھے بعد ازاں سکول کے امتحانی حال میں رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے سکول کے طالبات مسائل سنے اور انہیں دستیاب وسائل میں حل کر نے کی ہر ممکن یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں تعلیم سے بڑا کوئی ہھتیار نہیں قومیں بندوق سے نہیں بلکہ علم شعور اور آگاہی سے ترقی کے منازل طے کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو معرضِ وجود میں آئے نصف صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ہماری شرح خواندگی شرم ناک حد تک کم ہے۔ پاکستان شرح خواندگی کے اعتبار سے 178 نمبر پر ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں ایشیا کے بے شمار دیگر ممالک کی پرائمری تعلیم کا تناسب ہم سے کہیں بہتر ہے۔ مثلا جاپان، سری لنکا اورجنوبی کوریا میں 100فیصد، انڈونیشیا میں 90فیصد، تھائی لینڈ میں 96فیصد، ایران میں 95فیصد، انڈیا میں 78فیصد اور بنگلہ دیش میں 62فیصد جبکہ یونیسکو کی بین الاقوامی تعریف کے مطابق ہمارے ہاں شرح خواندگی 26فیصد سے بھی کم ہے۔درج بالا اعداد و شمار کسی بھی دردمند پاکستانی کیلئے پریشان کن ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں تو شرح خواندگی میں اضافے کیلئے مختلف منصوبوں پر عمل ہو رہا ہے مگر ہمارے ہاں نہ تو حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے اور نہ نجی سطح پر کوئی جامع منصوبہ روبہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول کے لیے بلڈنگ تعمیر کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ان سکولوں کو فعال کرنے کے لیے ٹیچرز اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے آج ہمارے پاس سکول کے بلڈنگز ہے لیکن ٹیچر نہیں یہ نسل نو کے ساتھ ستم ظریفی ہے ۔جس کی وجہ سے آج کے جدید دور میں بھی ہمارے بچے بچیاں تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ خاران کی سیاسی تاریخی میں ہم نے پہلی دفعہ تعلیم کو ابتری سے بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے کئی سکولوں کو اپ گریڈ کیا تاکہ معاشرے میں جہالت کی تاریکی کو علم کے نور سے منور کر سکی تاکہ حقیقی معنوں میں افراد معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔ جس سے عوام و خواص بخوبی آگاہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.