کوئٹہ سرکاری ملازمین کے جائز مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونا چاہئے نوابزادہ گہرام خان بگٹی

کوئٹہ سرکاری ملازمین کے جائز مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونا چاہئے محکمہ کے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دیں گے صوبائی وزیر لیبر اینڈ میں پاور نوابزادہ گہرام خان بگٹی کی ایپکا ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ملازمین کی وفد سے گفتگو۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے وفد نے ایپکا ضلع کوئٹہ صدر رحمت اللہ زہری کی قیادت میں صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے ملاقات کی اور انہیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں ایپکا بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل ایپکا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے صدر عزیز شاہوانی سینئر نائب صدر احمد نواز لانگو شامل تھے صوبائی وزیر لیبر اینڈ میںن پاور نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے ایپکا کوئٹہ وفد کو ملازمین کے جائزمسائل حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوے سکریٹری ورکرز ویلفئیر بورڑ کو ھدایت کی کہ ایپکا کے کیساتھ مذاکرات کرکے انکے جائز مسائل حل کیئے جائیں صوبائی وزیر لیبر اینڈ میںن پاور نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے ایپکا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اداروں کو چلانے میں ریڈ کی ہڈی کے حیثیت رکھتے ہے ملازمین کو جو حق آئین وقانون دیتا ہے ان حقوق کے راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے ادارے میں خدمات سر انجام دینے والیفوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دینگے پروموشن سرکاری ملامین کا جائز اور آئینی حق ہیہم کام کرنے والے لوگ ہے عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ایپکا بھی اپنے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت جدوجہد پہ رہتی ہے اس موقع پر رحمت اللہ زہری نے صوبائی وزیر لیبر اینڈ میں پاور نوابزادہ گہرام خان بگٹی کا شکریہ ادا کیا کہ نوابزادہ صاحب نے ایپکا کے تمام جائز مسائل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوے ملازمین کے دل جیت لیے ایپکا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے عزیز شاہوانی نے صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور نوابزادہ گہرام خان نیکی جانب سے مسائل حل کرے کی یقین دھانی کے بعد ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کل شروع ہونے والے احتجاجی تحریک کو مخر کرنے کا اعلان کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.