کوئٹہ غیر قانونی برقی لوڈکی وجہ سے ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کاسامناکرناپڑرہاہےچیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو

کوئٹہ : چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے کہاہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے لیکن غیر قانونی برقی لوڈکی وجہ سے ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کاسامناکرناپڑرہاہے جس کے تدارک کیلئے صوبہ بھرمیں کسیکوکی ٹیمیں غیر قانونی لوڈکو ہٹانے کے لئے مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے زمیندارایکشن کمیٹی کے وفدسے ملاقات کے موقع پر کیا ۔زمیندارایکشن کمیٹی کے وفدکی قیاست رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کررہے تھے جبکہ کیسکوکی جانب سے چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر شوکت علی جوگیزئی اور ڈائریکٹر کمرشل کیسکو بھی موجودتھے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئر عبدالکریم جمالی نے کہاکہ بجلی کے بلو ں کی وصولی سے حاصل ہونے والے رقوم کے علاوہ کیسکوکے پاس دیگر کوئی مالی وسائل نہیں ہوتے اوربلوں کی عدم ادائیگی کیسکوکیلئے مالی مشکلات کاسبب بن رہی ہے لہٰذا تمام صارفین بالخصوص زرعی صارفین سے اپیل ہے کہ اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیںجبکہ زرعی صارفین کی جانب سے بقایاجات کی مدمیں صرف 15فیصدکی ریکوری حاصل ہو رہی ہے اورصوبائی حکومت کی جانب سے بھی ذمہ زرعی ٹیوب ویلوںپر سبسڈی کی مدمیں کیسکوکوکوئی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔کیسکوچیف نے کہاکہ زرعی صارفین اپنے ٹیوب ویلوںپر خودساختہ اور اضافی برقی لوڈفوری طورپر ہٹادیں تاکہ مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے کہاکہ زرعی صارفین بلوںکی بروقت ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کرائیں تاکہ اُن کے بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکو مزید بڑھائی جاسکے ۔قبل ازیں زمینداروںکے وفدکی نمائندگی کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی نے کہاکہ زرعی صارفین کو موجودہ سیزن میں6گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زمیندار وںکو پانی کی دستیابی ممکن ہوسکے اور انہوںنے کیسکوچیف کو صوبے میںزرعی فیڈروںپر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق زمینداروںکے شکایات سے بھی آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.