کوئٹہ:پارکنگ کے نام پر سائیکل اور موٹر سائیکل اسٹینڈ والوں نے اپنی مرضی سے ریٹ مقرر کرلئے

کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںپارکنگ کے نام پر سائیکل اور موٹر سائیکل اسٹینڈ والوں نے اپنی مرضی سے ریٹ مقرر کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ ، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں اور دیگرمقامات پر قائم کئے جانے والے پارکنگ کے لئے سائیکل اور موٹر سائیکل اسٹینڈ حکام کی جانب سے فیس میں بے تحاشہ اضافہ کرکے 30 سے 40 روپے اور گاڑی کی 80 روپے فیس وصول کررہے ہیں جبکہ کسی پارکنگ میں انتظامیہ کی جانب سے سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑی کھڑی کرنے کی مقرر کردہ فیس کے مطابق کوئی نوٹس بورڈ یا ریٹ لسٹ آویزاں نہیں جبکہ ماضی میں شہر میں قائم پارکنگ سائیکل اور موٹر سائیکل سمیت گاڑی کھڑی کرنے کی بڑے بورڈ پر ریٹ آویزاں ہوتے تھے انتظامیہ قائم کئے جانے والے سائیکل اور موٹر سائیکل والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن اور شہر کے دیگر مقامات پر قائم سائیکل موٹر سائیکل اسٹینڈ پارکنگ ایریاز جوکہ میٹرو پولیٹن اور حکومت سمیت انتظامیہ نے ٹھیکے پر دے رکھے ہیں مذکورہ ٹھیکیداروں نے لوگوں سے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرکے فیس وصولی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے عوامی حلقوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر اورانتظامی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ فیس وصول کرنے والے سائیکل اسٹینڈ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرکے لوگوں کو نجات دلائی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.