آسٹریلیا سے سیریز منسوخ ،افغانستان کرکٹ بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ

کابل :افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے سیریز منسوخ ہونیکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرلیا۔ آسٹریلیا کی سیریز منسوخ ہونیکے بعد افغانستان پاکستان سے کھیلنے کا خواہش مند ہے۔اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مارچ میں تین ون ڈے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔خیال رہے کہ طالبان حکام کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے خلاف آسٹریلیا نیگزشتہ دنوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی۔ دوسری جانب پی سی بی، پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان تین میچز کی سیریز کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.