ژوب،پراپرٹی ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،رہنماء پشتون خوا میپ

شہر میں آئے روز چوریوں کی وارداتیں اور آس پاس کے علاقوں میں کھمبوں سے بجلی تاریں چوری کرنے کے واقعات ضلعی و پولیس انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان، بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ افسوس ناک ہے، احتجاجی جلسہ سے خطاب

ژوب: پراپرٹی ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے شہر میں آئے روز چوریوں کی وارداتیں اور آس پاس کے علاقوں میں کھمبوں سے بجلی تاریں چوری کرنے کے واقعات ضلعی اور پولیس انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہیں بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ افسوس ناک ہیں

 ان خیالات کا اظہار پشتون خوا میپ کے زہر اہتمام احتجاجی جلسہ سے پختونخوا میپ کے صوبائی رہنما جمال خان مندوخیل جمعیت کے رہنما حافظ حضرت گل بابر جماعت اسلامی کے رہنما حافظ عبدالناصر پشتون خوا میپ کے سابق میونسپل چیرمین عبدالسلیم مندوخیل کونسلر باران کلیوال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین کہا کہ ہمارا علاقہ بہت ہی پسماندہ اور زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہے اسے حالات میں عوام پر ٹیکس لاگو کرنا سراسر ظلم ہیں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ تشویش ناک ہے پولیس تھانہ کے ناک کے نیچے دوکانوں سے چوری کرنا پولیس انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے کلی تکئی کلی گردہ بابر کلی سوئی کلی ویالہ میں بجلی کی تاریں چوری ہونا ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ اور واپڈا کی انتہا نااہلی ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو پناڈول گولی تک نہیں ملتی سول ہسپتال کی ادویات کا کوٹہ کہا جاتا ہے ضلع میں تمام محکموں میں کرپشن اور کمیشن کا بازار گرم ہے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں رہے ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل حل کرنے میں بوری طرح ناکام ہیں جوآل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے کئی بار کمیشنر ژوب ڈویژن کے علم بھی لائی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی عوامی مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی پشتون خوا میپ سمیت دیگر پارٹیوں کے کارکن ہر دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے جلسہ عوامی مسائل کے حل کیلئے قراردادیں بھی بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ۔#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.