بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں منتخب کابینہ کو انجمن تاجران کے تمام کابینہ کی جانب سے مبارکباد پیش

کوئٹہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں منتخب کابینہ کو انجمن تاجران بلوچستان کے تمام کابینہ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کہا ہے کہ صحافی معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور امید ہے کہ نو منتخب کابینہ پہلے کی طرح تاجر برادری اور شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ بیان میں لسبیلہ کے مقام پر کوچ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین تعزیت اور دلی افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام ٹریفک حادثوں کی ذمہ دار ریاست ہے جو بلوچستان کے وسائل کو ستر سالوں سے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے اور ایک مین بین الاقوامی شاہراہ کو دو رویہ نہ بناسکی اور بلوچستان کے ان شورش زدہ حالات میں اتنے افراد بم دھماکوں میں شہید نہیں ہوئے جتنے صرف کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثوں میں ہوئے ہیں ۔ اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے اعلانات تو کئے جاتے ہیں مگر عملی کوئی کام نہیں کیا جاتا اور ہمارے بلوچستان کو لاوارث چھوڑا گیا ہے اور بلوچستان میں جو بھی حکومت آئی ہے انہوں نے صرف نوٹ چھاپے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.