اوستہ محمد:سٹی تھانہ۔صدر تھانہ اوستہ محمد میں جوئے کے اڈے پھر سے شروع ہونے لگے نوجوان نسل تباہی کی طرف۔والدین کی میڈیا سے درخواست۔ان اڈوں کے خلاف آوازاٹھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہریوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے شریف شہریوں اور والدین نے میڈیا سے درخواست کی کہ شہر میں اور دیہی علاقوں میں ایک بار پھر جوئے کے اڈے شروع ہو گئے نوجوان بجائے محنت مزدوری کرنے کے وہ جوئے کے اڈوں پر جاتے ہیں انہوں نے میڈیاسے درخواست کی کہ وہ ان کے خلاف آواز اٹھائی ۔دوسری جانب سٹی تھانے کے حدود شہر کے مختلف محلوں اسٹیشن کالونی ۔یعقوب محلہ سمیت دیگر جگہوں پر جوئے کے اڈے کھل گئے جبکہ صدر تھانے کے حدود فیض آباد اور مختلف جگہوں پر جوئے چلنے لگے عوامی حلقوں نے ان اڈوں کے خاتمے کا ڈی آء جی اور ایس ایس پی سے بند کرنے کا مطالبہ کیا