کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیسکو کے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او) کے عملہ نے ہنگامی بنیادوں پر 132kV سوئی ۔ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاور ز کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کر دیا ہے جسکے بعد ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشن سے منسلک تینوں فیڈروں کو بجلی کی فراہمی بحال ہو گء ہے۔اور اب معمول کے مطابق ڈیرہ بگٹی کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے سوئی-ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز گر گئے تھے جبکہ ایک ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا جسکی وجہ سے ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشن سے منسلک کے تین فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔