حکومت نے ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی

خوشخبری سنا دی

خیبرپختونخوا حکومت نے عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ مئی کی تنخواہیں اور پنشن 30 مئی بروز جمعرات تک ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے تمام سرکاری اداروں، محکموں اور دفاتر کو مراسلہ بھیج کر واضح کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ تمام محکمے اپنی تنخواہ کی فائلز فوری طور پر محکمہ خزانہ کو ارسال کریں تاکہ ادائیگی کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔

 

اس فیصلے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ یکم جون کو ہفتہ وار چھٹی (اتوار) ہے اور عید الاضحیٰ 6 یا 7 جون کو متوقع ہے، اس لیے تنخواہوں کی ادائیگی کو 30 مئی تک ممکن بنایا گیا ہے تاکہ ملازمین کو بینک سے رقم نکالنے اور عید کی خریداری کے لیے مناسب وقت مل سکے۔

 

عید کے موقع پر مہنگائی اور جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ملازمین کے لیے وقت پر تنخواہ کا ملنا ریلیف سے کم نہیں۔ حکومت کے اس اقدام کو سرکاری ملازمین اور پنشنرز نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

 

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عیدین کے موقع پر تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے تاکہ مالی سہولت فراہم کی جا سکے اور عوام کو خوشی کے اس موقع پر ریلیف دیا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.