بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ راتیں ٹھنڈی رہنے کا امکان ہے،علاقائی موسمیاتی مرکز

علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ راتیں ٹھنڈی رہنے کا امکان ہے۔ نوشکی، کوئٹہ، مستونگ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللہ اور خاران میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ چاغی اور واشک کے علاقوں میں بھی دھول اڑنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ سمندری طوفان شکتی سے بلوچستان کو کسی بڑے خطرے کا سامنا نہیں، تاہم ساحلی پٹی کے قریب سمندری لہریں اب بھی بلند رہیں گی، اس لیے ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں کو احتیاط کے ساتھ ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بدھ کے روز ژوب، کوئٹہ اور رخشان ڈویژنز میں موسم خشک اور راتیں ٹھنڈی رہنے کی توقع ہے، جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ محکمہ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری حالات بتدریج معمول پر آنے لگیں گے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں °36.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.