*کوئٹہ:* حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی
محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
*کوئٹہ:* بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی-
*کوئٹہ:* خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا
عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے ،مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد،
*کوئٹہ:* غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر بھی پابندی،
*کوئٹہ:* پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی،
*کوئٹہ:* دھماکا خیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد
*کوئٹہ:* خلاف ورزی پر کارروائی تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت ہوگی،
*کوئٹہ:* پولیس، لیویز اور ایف سی کو حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
*کوئٹہ:* ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ عملدرآمد رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت
*کوئٹہ:* پابندیاں 5 نومبر کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے لگائی گئیں،
پابندیاں 30 نومبر 2025 تک نافذالعمل رہیں گی،