مانگی ڈیم حملہ: تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی، این سی سی آئی اے حکام کی پیشی

کوئٹہ: ضلع زیارت کے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔

جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں کمیشن کی کھلی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بلوچستان زون کوئٹہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ذاتی طور پر پیش ہوئے اور کمیشن کو رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کی روشنی میں کمیشن نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ، حکومت پاکستان، پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 37 کے تحت وضع کردہ متعلقہ امور سے متعلق جامع رپورٹ کے ساتھ ذاتی طور پر پیش ہوں تاکہ کمیشن کی کارروائی میں معاونت کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.