بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن تیز کرنے پر زور

کوئٹہ، 29 ستمبر 2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اسے مزید مؤثر، شفاف اور سہل بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے چیئرپرسن عبداللہ خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آڈٹ کی پیش رفت، ٹیکس وصولی کے عمل کی ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ریونیو نظام میں بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ریونیو گیپس کی نشاندہی، آڈٹ سے متعلق اقدامات، مختلف اصلاحاتی منصوبوں، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کے تجزیے سمیت آڈٹ کے عمل سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔

چیئرپرسن نے آڈٹ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور دستیاب ڈیٹا کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ریونیو گیپس کی نشاندہی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے محصولات میں بہتری لانے اور ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

اجلاس میں ڈیٹا کی درستگی، مؤثر تجزیے اور مربوط معلومات کی بنیاد پر ٹیکس انتظامیہ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.