ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں موسم بہار کی پہلی بارش نے سردی کی لہر واپس لوٹا دی

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں موسم بہار کی پہلی بارش نے سردی کی لہر واپس لوٹا دی پھول کلیاں کھل اٹھے سڑکوں پر کیچڑ جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے میونسپل کارپوریشن کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر شہر کی صفائی شروع کردی بدھ کی علی الصبح موسم بہار کی پہلی بارش رم جھم کے ساتھ تقریبا اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی جس کے باعث جاتی ہوئی سردی واپس لوٹ آئی ساتھ ہی پھول اور کلیاں بھی بارش کی بوندیں گرنے سے کھل اٹھے رم جھم کی بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں کیچڑ جمع ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی کے حکم پر میونسپل عملے نے اسسٹنٹ بابو غلام سرور رند اور میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر شفیع محمد کٹوہر کی نگرانی میں کوئٹہ روڈ، عدالت روڈ، کلب روڈ، تحصیل روڈ و دیگر مصروف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے سکر مشین ہیوی ٹریکٹر ٹرالیوں اور سوزکیوں کے ذریعے کیچڑ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ بارش کا پانی نکاس کرنے کا عمل دن بھر جاری رہا عملے نے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کرکے بارش کا پانی نالوں کے ذریعے بھی نکال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.