ایف آئی اے نے 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا

ملزم نے بینک میں نجی کمپنی کے نام پر جعلی اکانٹ اوپن کروایا اور رقم اپنے ذاتی اکانٹ میں ٹرانسفر کروالی، ایف آئی اے
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیم نے خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں چھاپہ مار کر 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ملزم شاہجہان نے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بینک آف پنجاب میں نجی کمپنی کے نام پر جعلی اور بوگس اکانٹ اوپن کروایا، اور7 کروڑ کا بینک فراڈ کرتے ہوئے رقم اپنے ذاتی اکانٹ میں ٹرانسفر کروالی، جس کا مقدمہ درج تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم جس میں خواتین آفیسرز و ٹیکنکل ماہرہن بھی شامل تھے نے ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلجنس کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہجہاں کو نوشہرہ سے گرفتار کرلیا، ملزم کو اسلام آباد منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.