جما عت اسلامی بہت جلد اسلام آباد کی جانب تاریخ ساز ما رچ کرے گی، بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنے جھنڈے اور ترازو کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے، کسی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، عمران خان کے غرور اور تکبرنے ملک کی حالات مزید بگاڑ دئے ،ملک کی معیشت تباہ کی گئی ،موجودہ حکومت نے ملک کی تاریخ کی ریکارڈ قرضے لیکرقوم کو قرضوں کے تلے دبا دیا ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی ، لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے ما ہانہ اجتماع سے خطاب
لوئیر دیر: جما عت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عمران خان کی تبدیلی ،مہنگائی کی سونامی اور بدنامی کے باعث بن گئی جما عت اسلامی بہت جلد اسلام آباد کی جانب تاریخ ساز ما رچ کرے گی جما عت اسلامی بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنے جھنڈے اور ترازو کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گی اور کسی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کریگی عمران خان کے غرور اور تکبرنے ملک کی حالات مزید بگاڑ دئے ملک کی معیشت تباہ کی گئی اور موجودہ حکومت نے ملک کی تاریخ کی ریکارڈ قرضے لیکرقوم کو قرضوں کے تلے دبا دیا اور ملک میں کرپشن پہلے سے بڑھ گئی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے احیاء العلوم بلامبٹ میں جماعت اسلامی کے ما ہانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے امیرجماعت اسلامی لوئر دیر اعزازلملک افکاری ، جنرل سیکرٹری ارشد زمان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پیپلز پا رٹی اور پی ٹی آئی کی سرگرم کارکنوں نے جما عت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اقامت دین کے لئے کام کررہی ہے جبکہ پا رلیمنٹ میںظلم کے خلاف اور حق کی آواز اٹھانے کے لئے انتخابات میں حصہ لیں رہی ہے انھوں نے کہا کہ دین اور سیاست الگ نہیںانھوں نے کہاکہ مغرب کی اشترا کیت اور سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہوچکا ہے جس کا متبادل اسلام کا عادلانہ نظام ہے اور انشا ء اللہ دین اسلام ہی غا لب آئیگا انھوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کو زلت رسوائی اور بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ، دنیا کو افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چاہئے کیو نکہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہو ا ہے، اگر افغانستان میں امن ہوگاتو پاکستان میں بھی امن ہوگا ۔جما عت اسلامی کل بھی افغانیوں کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیرکو فروخت کیا ہے جما عت اسلامی کشمیریوں کو تنہا نہیںچھوڑ ے گی انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سود کے ساتھ قرضوں کے حصول کے لئے کشکول لیکر ملک کا بچہ بچہ مقروض بنا یا اور ملک کی عزت کو نیلام کردیا ، جماعت اسلامی سودی نظام کے خلاف بھر پور تحریک چلا ئیگی انھوںنے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو عوام نے بار بار آزمایا ہے جبکہ پی ٹی آئی بھی ناکا م ہوگئی اس لئے 2023کے انتخا بات میں جما عت اسلامی صاف ستھری سیاست کے ساتھ عوام کے پاس جائیگی اور جماعت اسلامی نے پچاس لاکھ ووٹر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے انھوں نے کہا کہ جب نیت ٹھیک نہ ہو توالیکٹر انک مشین کا کوئی فائدہ نہیں اس حوالے سے حکومت کو تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتمادمیں لینے کی ضرورت ہے