لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے ،جس کا ٹاس قلندرز کے حق میں رہا۔

لاہور کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ لاہور قلندرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے بتایا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر کی جگہ پلیئنگ الیون میں سہیل تنویر اور حسان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی قائدانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کم بیک کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.