وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن، صوبائی حکومت کی پالیسی

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کی زیرِ نگرانی مختلف محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل سے متعلق تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری اقدامات اور عوام کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تمام سرکاری ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مثر انداز میں ادا کریں۔

اجلاس کے دوران پسنی میں گزشتہ روز سے جاری بجلی کی بندش کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ رکن صوبائی اسمبلی نے بجلی کی طویل بندش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرڈ اسٹیشن کے خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ پسنی میں بجلی کی فراہمی جلد بحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے تمام ادارے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.