کوئٹہ .گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند ملاقات
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں پی ٹی آئی تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع رکن صوبائ اسمبلی میر عمر خان جمالی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار بھی موجود تھے۔