ڈیرہ اللہ یار سمیت بلوچستان بھر کے بلدیاتی ادارے شدید مالی بحران کا شکار

جعفر آباد: ڈیرہ اللہ یار سمیت بلوچستان بھر کے بلدیاتی ادارے شدید مالی بحران کا شکار شہروں میں صفائی ستھرائی کا کام ٹھپ مشینری آف روڈ ہوگئی ملازمین راشن کی مدد میں مقروض ہوگئے صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹس کی بندش نے بلدیاتی اداروں کی مشکلات بڑھا دیں رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سمیت بلوچستان بھر کے بلدیاتی ادارے اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو گرانٹس کی عدم ادائیگی کے باعث بلدیاتی اداروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں شہروں میں صفائی ستھرائی کا کام ٹھپ ہونے سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے تعفن پھیلنے سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے گرانٹس نہ ملنے کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کی کروڑوں روپے کی مشینری آف روڈ ہوچکی ہے فیول اور دیگر اخراجات کی مد میں ادارے کروڑوں کے مقروض ہوگئے پیٹرول پمپس مالکان نے بلدیاتی اداروں کو پیٹرول و ڈیزل کی فراہمی بند کر دی گزشتہ دو ماہ سے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد اور میونسپل کمیٹی گنداخہ کے ملازمین کو بنیادی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں ملازمین شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کو گزشتہ سات ماہ سے گرانٹس کی ادائیگی نہیں کی جا رہی اسی طرح صوبہ بھر کے بلدیاتی ادارے گرانٹس سے محروم ہیں گرانٹس کی عدم ادائیگی کے باعث ادارے مالی بحران کا شکار ہیں عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی ناممکن ہوچکی ہے میونسپل ایمپلائز یونین ڈیرہ اللہ یار کے صدر شفیع محمد کٹوہر کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ہمارے مڈل کلاس اور لوئر کلاس ملازمین شدید پریشانی سے دوچار ہیں راشن کی مدد میں مقروض ہوچکے ہیں ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.