کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں 2گھروں کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعات نواں کلی میں پشتونستان چوک کے قریب ٹیچر کالونی میں پیش آئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں ایک گھر سے 3 لاشوں اور دو زخمیوں جبکہ دوسرے گھر سے 2لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد رفیق اسکی بیوی اور ان کی 18 سالہ بیٹی شامل ہے جبکہ 6 سالہ بچی اور ایک 15 سالہ لڑکا زخمی ہوئے ہیں دونوں بچے جاں بحق شخص کے بتائے جارہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کچھ فاصلے پر ایک اور گھر سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا دونوں واقعات ایک ہی واقعے کی کڑی بتائی جارہی ہے پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے لگ رہا ہے کہ واقعہ پرانی رنجش کی بنا پر پیش آیا ہے تاہم واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔