اسلام آباد: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان نے سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔