پاناماپیپرزمیں صرف نوازشریف کانام نہیں تھا، پاناماپیپرزمیں شامل دیگرلوگوں کیخلاف کیاہوا؟:مصدق ملک

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاناماپیپرزمیں صرف نوازشریف کانام ہی نہیں تھا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاناماپیپرزمیں شامل دیگرلوگوں کیخلاف کیاہوا؟

مصدق ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا پنڈورا پیپرز پربھی یہی اسٹینڈر ہوگا؟ کیا اس کی تحقیقات میں ہم 1970ء تک جائیں گے۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پاناماہویاپنڈورا،اپوزیشن والوں کانام آجاتاہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پانامامیں اس وقت کےموجودہ وزیراعظم کانام آیاتھا، نوازشریف کوسزابھی ہوچکی ہے،اپیل کاحق بھی نہیں، جبکہ عمران خان نےپنڈوراپیپرزکوخوش آئند قراردیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےتحقیقات کیلئےسیل قائم کردیا ہے، جس آف شورسرمایہ کی بات ہورہی ہےوہ ہمارےدورکانہیں، عارف نقوی کاتعلق بہت سےلوگوں سےہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کےنام آئے ہیں وہ اداروں کوجوابدہ ہیں، وزیراعظم کا سیل وضاحت کی تحقیق کرےگا، نیب،ایف بی آراورایف آئی اےتحقیق کرےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.