ممبئی: بھارت کے سپراسٹار اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ اور ان کے شوہر دھنوش نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کے اعلان کے 9 ماہ بعد اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر کے پھر سے ایک ساتھ رہنے کا ارادہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایشوریہ اور دھنوش کی شادی نومبر 2004 میں ہوئی تھی اور اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔