جنوبی افریقی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مہمان وفد کو نیشنل اسٹیڈیم میں ڈریسنگ رومز،پویلین،اسٹینڈز اور خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنے والے مرکز کا دورہ کرایا گیا جبکہ وفد کے اراکین نے کھلاڑیوں کو لانے اور لے جانے والی بلٹ پروف بسوں کا بھی معائنہ کیا جبکہ اسی دوران ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکرخان، سیکیورٹی ہیڈ کرنل آصف، سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے بریفنگز دیں جس پر مہمان وفد نے اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کردیا۔واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کا جائزہ وفد اگلے مرحلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا جہاں سیکیورٹی کے علاوہ بائیو سیکیور ببل اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔