کسٹم انٹیلی جنس نے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بنادی
کوئٹہ: کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ کارروائی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ادویات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کسٹم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی فلائٹ کے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کے پاس سے 5 ہزار انجکشن برآمد ہوئے۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس سمیع الحق کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد شدہ انجکشنز کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے تک ہے، ملزم ساوٴتھ افریقا سے براستہ دبئی کوئٹہ پہنچا تھا۔