کا بل : افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلخ میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سیکورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔