وزیراعلیٰ بلوچستان کا ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ کا دورہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اپر ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم انور الحق کاکڑ، سابق صوبائی وزیر خالد لانگو اور شکیل درانی بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے بیکڑ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور علاقے کی ترقی و عوامی سہولیات کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میر غلام قادر بگٹی ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں طبی سہولیات اور مریضوں کی سہولتوں کا معائنہ کیا گیا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اپنے والد، میر غلام قادر بگٹی کی قبر مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.