جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی بلوچستان مرتضی کاکڑ طے شدہ سالانہ تنظیمی شیڈول کے مطابق ضلع ژوب کا چھ روزہ تنظیمی دورہ

جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی بلوچستان مرتضی کاکڑ طے شدہ سالانہ تنظیمی شیڈول کے مطابق ضلع ژوب کا چھ روزہ تنظیمی دورہ کیاجو یکم فروری تا6فروری جاری رہا۔ اس دورے کا مقصد ضلع میں جماعت کی تنظیمی ساخت، کارکردگی اور دعوتی و عوامی سرگرمیوں کا جامع جائزہ لینا اور آئندہ کے لیے مثر لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔
دورے کے دوران مرتضی خان کاکڑ نے ضلع ژوب کی مختلف تنظیمی یونینز اور یونٹس جن میں اریبزئی، اپوزئی، بادنزئی،اومژہ، کبزئی اور تحصیل شامل ہیں، کا باقاعدہ دورہ کیا۔ انہوں نے ہر سطح پر جماعت کی سابقہ کارکردگی افرادی قوت، یونٹس کی فعالیت، پروگرامز اور تنظیمی ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کمزوریوں کی نشاندہی کی اور آئندہ تنظیمی و دعوتی اہداف متعین کیے۔

صوبائی جنرل سیکرٹری نے عوامی اجتماعات سے خطاب، قبائلی عمائدین اور متعلقہ سرکاری افسران سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ جنازوں اور تعزیتی مواقع پر بھی شرکت کی۔تنظیمی نشستوں میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جماعت کی اصل قوت اس کا مضبوط نظم، مسلسل تربیت اور ہمہ وقت دعوتی سرگرمی ہیاور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عملی میدان میں عوام کے درمیان رہتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے مثر کردار ادا کریں۔
عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی خان کاکڑ نے ضلع ژوب کو بدانتظامی،کرپشن اور حکومتی نااہلی کی واضح تصویر قرار دیاانہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں میں کرپشن عام ہیانفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے تعلیم اور صحت کے شعبے زوال پذیر ہیں ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ٹریفک جام نے شہری زندگی مفلوج کر دی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ اور بدامنی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہیانہوں نے کہا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کا دانستہ طور پر ضلع ژوب سے خارج کیا جانا اور مواصلاتی سہولیات کی شدید کمی عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہیجو منتخب نمائندوں کی سرپرستی میں جاری ہے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ نے اعلان کیا کہ جماعتِ اسلامی اپنی ملک گیر مہم حق دو عوام کو، بدلو نظام کو کے تحت جلد ضلع ژوب میں ژوب بچا تحریک کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کرپشن، لوٹ مار اور نااہلی کے خلاف منظم، پرامن اور آئینی جدوجہد کرے گی اور عوام کے بنیادی حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے اہلِ ژوب سے اپیل کی کہ وہ جماعتِ اسلامی کے دست و بازو بنیں اور تعلیم، صحت اور ترقی کے حق کے لیے ژوب بچا تحریک کا بھرپور ساتھ دیں۔
اس دورے میں صوبائی جنرل سیکرٹری کے ہمراہ سیکرٹری ضلع حفظ الرحمن حبیبی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع حافظ حسین احمد بابربھی موجود تھے۔ دورے کے اختتام پر ضلع کے ذمہ داران اور ارکان کے ساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں ژوب بچا تحریک کے حوالے سے عملی منصوبہ بندی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ رمضان المبارک کے بعد جماعتِ اسلامی پوری قوت کے ساتھ عوامی میدان میں اترے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.