بلوچستان کے شہر تربت میں دھماکا، ایک شخص زخمی

 کوئٹہ: تربت شہر بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ 

بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں ابھی تک ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

پولیس اور ایف سی اہلکاروں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.