رمضان ٹین پن بائولنگ لیگ راولپنڈی میں شروع ہوگئی

لیگ کے میچز 9 اپریل سے شروع ہو چکے ہیں اور مزید میچز 16 اور 23 اپریل کو بھی کھیلے جائیں گے
اسلام آباد: پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر رمضان ٹین پن بائولنگ لیگ گزشتہ شب لیزر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔لیگ کا افتتاح پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اور لیگ کے میچز 9 اپریل سے شروع ہو چکے ہیں اور مزید میچز 16 اور 23 اپریل کو بھی کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں ماسٹر سنگلز، ڈیف مرد اور ڈیف خواتین کے ایونٹس شامل ہیں اور ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 23 اپریل کو منعقد ہو گی جس اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.