اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے قائد ایوان کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج (پیر)کوہو گا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔جاری شیڈول کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن آج بروز( پیر) دوپہر2 بجے ہو گا۔ اس سے قبل نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔